کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور آئی ٹی امور سے متعلق پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے ایوان کے اسپیکر کو ایک خط لکھ کر تھرور کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئین کے دسویں شیڈول کی دفعات کے تحت ان کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوبے کا الزام ہے کہ تھرور نے پارلیمنٹ اور حکومت ہند کی شبیہہ کو داغدار کیا ہے۔دوبے کے مطابق تھرور نے کورونا کے نئے ویرینٹ کو ہندوستانی ویرینٹ کا نام دیا ، جب کہ عالمی ادارہ صحت خود اسے B.1.617کہتا ہے ۔