ششی تھرور کے خلاف وارنٹ جاری

   

٭ دہلی کی ایک عدالت نے کانگریس ایم پی ششی تھرور کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا۔ بی جے پی لیڈر راجیو ببر کی جانب سے ان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا لیکن ششی تھرور سماعت کیلئے عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس پر عدالت نے وارنٹ جاری کیا ہے۔ انہوں نے آر ایس ایس کے قائد کا نام لئے بغیر کہا تھا نریندر مودی شیولنگ پر بیٹھے ہوئے بچھو کی طرح ہیں۔