ششی دھر ریڈی کی قیامگاہ پر کانگریس ناراض قائدین کا اجلاس

   

حیدرآباد۔14۔ مارچ (سیاست نیوز) کانگریس کے سینئر قائدین کا ایک اجلاس سابق وزیر ایم ششی دھر ریڈی کی قیامگاہ پر منعقد ہوا جس میں صدرپردیش کانگریس کے انداز کارکردگی سے ناراض قائدین نے شرکت کی ۔ سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ ، سابق صدرپردیش کانگریس پونالہ لکشمیا ، رکن اسمبلی سریدھر بابو ، سابق وزیر ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ، رکن اسمبلی جگا ریڈی ، سابق رکن اسمبلی کودنڈا ریڈی ، کملاکر راؤ ،جی نرنجن ، شیام موہن اور دوسروں نے شرکت کی اور ریاست میں کانگریس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ سابق میں پونالہ لکشمیا کی قیامگاہ پر منعقدہ اجلاس کے فیصلوں پر غور کیا گیا ۔ صدرپر دیش کانگریس ریونت ریڈی کے من مانی فیصلوں پر یہ قائدین ناراض ہیں۔ اجلاس میں تقریباً 15 سینئر قائدین کی شرکت نے پھر ایک مرتبہ کانگریس کی ناراض سرگرمیوں کو جنم دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ناراض قائدین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ اجلاس میں سونیا گاندھی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس ورکنگ کمیٹی قرارداد کی تائید کی گئی۔ بتایا جاتاہے کہ اجلاس میں ریونت ریڈی کے ہائی کمان سے نمائندگی کا فیصلہ کیا جائے گا ۔ر