ششی کلا کے 2 ہزار کروڑ روپئے کے اثاثے ضبط

   

چینائی : انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے انسداد بے نامی ونگ نے سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو جیہ للیتا کی قریبی ساتھی ششی کلا نٹراجن کے تقریباً 2,000 کروڑ روپئے کے اثاثہ جات کو ضبط کرلیا ہے۔ ان اثاثہ جات میں دو جائیدادیں سری اتتور اور کوڈنٹ میں واقع ہے جو 3,000 کروڑ روپئے کے ہیں۔ ششی کلا کو غیرمحسوب اثاثہ کے کیس میں 4 سال کی جیل ہوئی تھی۔ انہیں جنوری 2021 میں رہا کیا جائے گا۔