ششی کپور کی بیٹی اور تھیٹر فنکار سنجنا کپور کو فرانسیسی ایوارڈ

   

نئی دہلی ۔29جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار ششی کپور کی بیٹی سنجنا کپور جو خود بھی ایک بہترین تھیٹر فنکار ہیں کو فرانسیسی ایوارڈ ’’ چیوائیر ڈینس 1آرڈر ڈیس آرٹس ڈی لیٹرس سے نوازا گیا ، جو تھیٹر کی دنیا میں ان کی کارکردگی کا اعتراف ہے ۔ 52سالہ سنجنا کپور نے سب سے پہلے اپرنا سین کی فلم ’’ 36چونگی لین ‘‘ میں بطور اداکارہ کام کیا تھا جو 1981 میں ریلیز ہوئی تھی ۔ بعد ازاں انہوں نے سلام بامبے (1988) اور ہیرو ہیرا لال (1989) میں بھی کام کیا تھا ۔ سنجنا کپور ممبئی کے جوہو علاقہ میں واقع پرتھوی تھیٹرز کی روح رواں ہیں اور تھیٹر کی سرگرمیاں ان کی نگرانی میں انجام دی جاتی ہیں۔ ان کے دو بھائی کرن کپور اور کنال کپور بھیہیں جو بالی ووڈ میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکے ۔