بڈاپسٹ ؍ نئی دہلی: انڈیا نے 2024ء کے چیس اولمپیاڈ میں اتوار کو اوپن سیکشن میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرائی۔ انڈیا کی خطابی جیت فائنل راؤنڈ میں پوری ہوئی جب دوسری پوزیشن کے حامل چین نے امریکہ کے خلاف دو بورڈز پر پوائنٹس گنوائے جب کہ ارجن ایریگائسی اور ڈی گوکیش نے ہندوستانیوں کیلئے کامیابیاں حاصل کئے۔ دریں اثناء لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے چیس اولمپیاڈ کے فیصلہ کن راؤنڈ سے قبل ہندوستانی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا کہ مرد اور خواتین دونوں زمروں میں گولڈ میڈل ممکن ہے۔ سونے کا تمغہ جیتنے پر دنیا کو معلوم ہوگا کہ ہندوستان کا شطرنج میں کیا مقام ہے۔ گرینڈ ماسٹر اور ورلڈ چمپئن شپ کے چیلنجر ڈی گوکیش نے بوڈاپسٹ میں امریکہ کے فابیانو کاروانا کو مات دے کر ہندوستانی مینس ٹیم کیلئے طلائی تمغہ کی راہ ہموار کی۔ مشترکہ سرفہرست ہندوستانی ویمنس ٹیم بھی گولڈ میڈل کی دعویدار ہے۔