حیدرآباد، 31؍ جنوری (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ اردو کے طلبہ نے حالیہ منعقدہ یو جی سی نیٹ امتحان میں نمایاں مظاہرہ کیا۔ پروفیسر محمد نسیم الدین فریس ، صدر شعبۂ اردو اور ڈین اسکول آف لینگویج، لنگوسٹکس اینڈ انڈولوجی کے بموجب محمد ارشد علی ( پی ایچ ڈی اسکالر ) کو جے آرایف اور آسیہ یاسمین ( پی ایچ ڈی اسکالر)، تبسم حسن،( پی ایچ ڈی اسکالر ) ، محمد ریاض احمد (ایم اے)، محمد عبدالعظیم (ایم اے) اور محمد طیب(ایم اے) کو نیٹ میں کامیابی ملی ہے۔ پروفیسر نسیم الدین فریس نے کہا کہ شعبۂ اردو پورے ملک کے اردو طلبا و طالبات کی ترجیحات میں شامل ہے۔شعبے میں کشمیر، مغربی بنگال، بہار یو پی، دلی، اوڈیشہ سے لے کرمہاراشٹر، تلنگانہ، آندھرا پردیش، کرناٹک اور کیرالا تک کے طلبہ اور اسکالرز زیر تعلیم و تحقیق ہیں۔شعبے کی جانب سے بی اے، ایم اے اورپی ایچ ڈی کے علاوہ اردو ڈپلوما کورس اور تحسین غزل کا ڈپلوما کورس بھی چلایا جا رہا ہے۔