حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : پروفیسر سید فضل اللہ مکرم، کوآرڈینیٹر،گولڈن جوبلی لیکچر سیریز و صدر شعبہ اردو، یونیورسٹی آف حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق یونیورسٹی اپنے قیام کے پچاس سال پر ”گولڈن جوبلی تقاریب” منا رہی ہے۔ اس ضمن میں شعبہ اردو، انسٹی ٹیوٹ آف ایمننس کے تعاون سے گولڈن جوبلی لیکچر سیریز کا اہتمام کررہا ہے۔ تیسرا لیکچر پروفیسر احمد محفوظ، صدر شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی بروز جمعرات 26 ستمبر 2024 بوقت ساڑھے تین بجے بمقام کانفرنس ہال، اسکول آف ہیومانٹیز، یونیورسٹی آف حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔ لیکچر کا موضوع ” بلاغت، بیان اور شاعری ”ہے۔اس پروگرام کے افتتاحی کلمات پروفیسر ایم ٹی انصاری، ڈین اسکول آف ہیومانٹیز جب کہ استقبالیہ کلمات پروفیسر سید فضل اللہ مکرم ادا کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر محمد شوکت حیات سابق ڈین آف آرٹس، ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی شرکت کریں گے۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر رئیس احمد فراہی کی ہوگی۔ تمام طلبا اور ریسرچ اسکالرز سے شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔