شعبہ خدمت خلق کے تحت عید پیکیج کی تقسیم

   

یومیہ محنت مزدوری کرنے والے افراد لاک ڈاؤن سے زیادہ متاثر

آرمور۔22 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جماعت اسلامی آرمور یونٹ کی جانب سے اہل خیر حضرات کے تعاون سے لاک ڈاون کے پیش نظر اور اسکے علاوہ رمضان پیکیج کے طور پر پھر عید پیکیج کی شکل میں سلسلہ وار غرباء و مستحقین میں اشیائے ضروریہ کی تقسیم عمل میں لائی گئی سابقہ امیر مقامی عبدالرحمن خالد نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کرونا وباء کے ضمن میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا اس وقت یومیہ محنت مزدوری کرنے والے غریب افراد انتہائی پریشان تھے ۔اس کے علاوہ رمضان المبارک کے آغاز سے قبل رمضان پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی جس میں 2 لاکھ 29 ہزار روپے صرف کئے گئے اسطرح اب عید پیکیج کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے جس میں تقریبا ” ایک لاکھ روپئے کا سرمایہ لگایا گیا ہے آگے بتاتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی شعبہ خدمت خلق کے تحت عرصہ دراز سے بلا مذہب وملت مختلف حالات میں سماج میں خدمت خلق کا جذبہ لئے کام انجام دیے رہی ہے اس موقع پر امیر مقامی محمد عبداللہ کے علاوہ دیگر ضمیداران اسلم بن محسن، محمد واجد، عبدالرحمن خالد، عمران جابری، محمد شہباز، محمد ساجد ،اور دیگر نے اس کار خیر میں حصہ لینے والے اہل خیر حضرات سے اظہار تشکر کیا۔