ورنگل27اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حیدر آباد چیتنیا ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹی فارمیسی شعبہ میں فلک ناز نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔اس ضمن میں سی ڈی سی ڈائرکٹر ساتویکا ریڈی ،وائس چانسلر پروفیسر جی دامودر ،کنٹرولر امتحانات نے فلک ناز کو ڈاکٹریٹ کا اعلان کیا۔’رول آف بائیو مارکرس ان پریڈیاکٹنگ ڈیابیٹیس کامپلیکیشنس ‘کے موضوع پر سی ڈی سی کالج فارمیسی شعبہ کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر پروینا کی نگرانی میں مقالہ پیش کرنے پر ڈاکٹریٹ کا اعلان کیا گیا۔ڈاکٹریٹ حاصل کرنے والی فلک ناز فی الحال کھمم میں برائونس فارمیسی کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔