مقابلہ میں حصہ لینے والے ادب ذوق افراد میں انعامات کی تقسیم اور تہنیت کی پیشکشی
نظام آباد :8؍مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فروبلس ماڈل اسکول نظام آباد کی جانب سے ہر ماہ شعری مقابلہ میں محبان اردو کی جانب سے دلچسپی کا اظہار کیا جارہا ہے، بے شمار ادب نواز احباب کی جانب سے اشعار ارسال کئے جارہے ہیں ماہ فروری میں ظرف کا عنوان دیا گیا تھا جس میں بہترین اشعار کا انتخاب کیا گیا اور اس میں حصہ لینے والے ادب ذوق احباب کی ہمت افزائی کے لئے مہمانان خصوصی مجید عارف نظام آباد حال مقیم سعودی عرب ایم اے مقیت سابقہ کارپوریٹر نے منتخب مرد وخواتین جن میں قابل ذکر مرزا نعمت اللہ بیگ ساکن ہاشمی کالونی نظام آباد، شہناز بیگم ساکن مغل پورہ نظام آباد، عائشہ فرحین ساکن ہاشمی کالونی، نہا ناز ساکن احمد پورہ کالونی نظام آباد شامل ہیں ان تمام کو شالپوشی کے ساتھ ایک یادگار مومنٹو اور ایک عدد وال کلاک بطور انعام دیا گیا۔اس موقع پر مہمانان خصوصی مجید عارف، ایم اے مقیت نے شرجیل پرویز سکریٹری فروبلس ماڈل اسکول نظام آباد و نسیم اخترکی جانب سے ہر ماہ مختلف عنوانات پر شعری مقابلہ کا پابندی کے ساتھ انعقاد عمل میں لانے اور بہترین منتخب شعر پر انعامات سے محبان اردو کو نوازے جانے پر ان کی فروغ اردو کے لئے کوششوں کو قابل قدر اقدام قرار دیا شرجیل پرویز نے ان تمام انعام یافتگان کو مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ ماہ مارچ کے لئے شعری مقابلہ کا عنوان” انقلاب” دیا گیا کسی بھی شاعر کا شعر نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والے افراد سے خواہش کی وہ اپنا شعر بذریعہ واٹس ایپ نمبر 9951027598پر 31؍مارچ سے قبل ارسال کرسکتے ہیں۔