ممبئی: ارے او کالیا کتنے آدمی تھے؟ سرکاری! دو۔“ کا یہ ڈائیلاگ آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ڈائیلاگ فلم میں گبر سنگھ کا کردار نبھانے والے امجد خان اور کالیہ کا کردار ادا کرنے کوالے ویجو کھوٹے ہیں۔ ویجو کھوٹے کا آج دیہانت ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ان کی موت قلب پر حملہ کے باعث ہوا ہے۔ سینے اینڈ ٹی وی آرٹسٹ اسو سی ایشن (سی آئی این ٹی اے اے) کے سینئر جوائنٹ سکریٹری امت بہل نے بھی ویجو کھوٹے کی موت کی توثیق کردی ہے۔
Veteran actor Viju Khote passes away in Mumbai. He was 77 years old. pic.twitter.com/qL8XA2XXmr
— ANI (@ANI) September 30, 2019
انہوں نے فلموں لمبا سفر طے کیا۔ بڑے اور چھوٹے پردے کے کئی فلموں اور سیریلوں میں انہوں نے زبردست اداکاری سے شائقین کے دلوں میں جگہ بنالی۔ان کی سب سے مشہور فلم شعلہ‘ انداز اپنا اپنا او ردیگر شامل ہیں۔ سی آئی این ٹی اے اے نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی آخری رسومات آج 11بجے دن ادا کی جائیگی۔