ریاض: سعودی عرب میں ایک حادثہ کا شکار ہونے والی کارکو اپنی جان پر کھیل کر اسے بچانے کی کوشش کرنے والے بنگالی شہری کی عوامی اور سماجی حلقوں کی طرف سے غیرمعمولی تحسین کی جا رہی ہے اور اسے ہیرو کا درجہ دیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک جگہ ایک کار کو آگ لگی ہوئی ہے۔ اس دوران ایک بنگالی ورکر وہاں آیا جہاں اس نے آگ کے شعلوں میں گھری کار کو بچانے میں مدد کی۔سوشل میڈیا پر پوسٹ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کار کے اگلے حصے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس پر کار کا ڈرائیور باہر آیا اس کے ساتھ دوسرے افراد بھی کار سے اترآئے۔اس دوران ایک قریبی شاپنگ مال میں کام کرنے والے بنگالی ملازم اسٹور کے کیمرے میں دیکھا کہ باہر ایک کار کوآگ لگی ہوئی ہے۔