شعلہ پوش ہونے کا خطرہ ، ہنڈائی کمپنی نے امریکہ سے گاڑیاں واپس منگوالیں

   

سیول : جنوبی کوریا کی کمپنیاں Hyundai Motor اور Kia آگ لگنے کے خطرے کے پیش نظر امریکہ سے تقریباً 92,000 گاڑیاں واپس منگوا رہی ہیں۔واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں کئی ماڈلز انجن کے آئل پمپ میں برقی رو کی وجہ سے پیدا ہونے والی گرمی کے باعث متاثر ہو رہے ہیں۔کمپنیوں نے گاڑیوں کے مالکان کو معائنہ کرنے تک ان گاڑیوں کو عمارتوں سے باہر پارک کرنے کی تلقین کی ہے۔حالیہ برسوں میں Hyundai اور Kia گاڑیوں میں لگنے والی آگ کے بعد جن گاڑیوں کو واپس کرنے کی اپیل کی ہے۔ ہنڈائی نے ان گاڑیوں کو واپس کرنے کی اپیل کی ہے۔