شعیب اختر نے پاکستانی بالرز کو نیٹ بالرز قرار دیا

   

لاہور ۔ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں اظہر علی کی زیرقیادت ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی ہے ۔ شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ میں جارحانہ بالنگ کا رویہ جانتا ہوں ۔ ان کا وکٹ لینے کا ارادہ ہے ۔ مجھے نہیں معلوم کہ موجودہ پاکستان بالرز کو کیا سکھایا جارہا ہے ۔ نسیم شاہ محض ایک ہی ایریا میں بولنگ کررہے ہیں ، کوئی سلو بال یا باؤنسر نہیں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ جارحیت کی کمی کیوں ہے ، ہم نیٹ بولر نہیں ہیں ، ہم ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی یہ نہیں سمجھتے کہ جب آپ کے پاس صحیح طرز فکر نہیں ہے تو آپ کامیاب نہیں ہوسکتے ۔