شعیب اختر کی آئی سی سی پر تنقید

   

کراچی ۔14 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جانبدارانہ رویے پربرس پڑے۔ اْنہوں نے کہا کہ آئی سی سی نے غیرجانبداری کو مکمل نظر انداز کردیا ہے۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر تبصرے میں کہا کہ وہ اسٹیو اسمتھ کو تین باونسرز کروانے کے بعد چوتھی گیند پر آوٹ کردیتے۔شعیب اختر کے اس بیان کے جواب میں آئی سی سی نے طنزیہ پوسٹ کردی جس پر شعیب اختر نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی کی پوسٹ سے صاف ہوگیا کہ کونسل نے کس طرح غیر جانبداری کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا ہے۔