شعیب ملک کو ثانیہ اور بیٹے سے ملنے کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے کھلاڑی شعیب ملک کو اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے سے ملنے کی اجازت دے دی ہے ۔پی سی بی نے شعیب کو ثانیہ اور اس کے بیٹے سے ملنے کی خصوصی اجازت دے دی ہے ۔ پی سی بی نے شعیب کو انگلینڈ میں پاکستان کی تربیت کے پہلے چار ہفتوں سے استثنیٰ دے دیا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان سے مل سکیں۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے شعیب ہندوستان میں پانچ ماہ سے اپنی اہلیہ اور بیٹے سے نہیں مل سکے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے بین الاقوامی پروازیں معطل ہیں۔شعیب کے علاوہ پاکستان کے28 دیگرکھلاڑی28 جون کو انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوں گے جبکہ شعیب 24 جولائی کو اپنی ٹیم میں شامل ہوں گے ۔