شعیب ملک کی فرزند اذہان کیساتھ وقت گزاری!

   

دبئی: ثانیہ مرزا کے ساتھ عمرہ ادائیگی سے واپسی کے بعد ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک اپنے والد شعیب ملک کیساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے فرزند کے ساتھ بیڈمنٹن کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں کرکٹر شعیب کو اذہان کے ساتھ دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر بیڈمنٹن کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شعیب نے ویڈیو کے ساتھ کرکٹ + ٹینس = بیڈمنٹن لکھا ہے۔ تاہم ویڈیو میں ٹینس اسٹار ثانیہ موجود نہیں ہیں۔ ثانیہ نے حال ہی میں بیٹے کے ساتھ عمرہ ادا کیا جس میں ان کی بہن اور والدین موجود تھے لیکن شعیب ملک ان کے ہمراہ نہیں تھے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے تعلقات کے بارے میں عرصے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔ دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو شیئر کئے تو دیگر کو غائب پایا گیا۔ اسٹار جوڑی کے پرستاروں کو تجسس رہتا ہے کہ آخر ماجرا کیا ہے؟