شعیب کا بولنگ ایکشن غیر قانونی :سہواگ

   

نئی دہلی ۔وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دے ۔ سہواگ نے شومیں شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا۔ سہواگ نے کہا ہے کہ شعیب اختر بولنگ کے وقت اپنا ہاتھ چھپاکر بھاگتے تھے اور جھٹکا مارکرگیند کرتے تھے۔شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا۔خیال رہے کہ 2020 میں بھی سہواگ نے شعیب پر الزام لگایا تھا کہ ہندوستان میں بزنس جڑا ہوا ہے شعیب بھلا اس کے خلاف کیسے بولیں گے۔ سہواگ کے جواب میں شعیب اختر نے کہا تھا کہ پیسہ اللّٰہ دیتا ہے، ہندوستان نہیں اور مجھے اللّٰہ ہی پال رہا ہے۔