شفاف طریقوں سے صنعتوں کو منظوری

   

ٹی ایس آئی پاس جیسا نظام امریکہ میں بھی نہیں ، کے ٹی آر کا خطاب
حیدرآباد 6 جون (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ میں صنعتوں کے قیام کیلئے مکمل شفافیت کے ساتھ منظوریاں دی جارہی ہیں۔ ٹی ایس آئی پاس جیسا نظام امریکہ میں بھی نہیں ہے ۔ یادادری بھونگیر میں واقع چوٹ اپل منڈل میں گرین انڈسٹریل پارک میں تلنگانہ صنعتی ترقی پروگرام سے خطاب میں ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ تمام شعبوں میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔ ماحولیات ، صنعتوں کو فروغ ملا ہے ۔ صنعتوں کے قیام پر خصوصی توجہ کے ساتھ شفاف طریقہ سے منظوریاں دی جارہی ہیں۔ اس طرح کا نظام کہیں موجود نہیں ہے ۔ ٹی ایس آئی پاس نظام کے تحت 15 دن میں منظوریاں دی جارہی ہیں اس طرح کا نظام امریکہ میں بھی نہیں ہے۔ وہاں کے صنعتکاروں نے یہ بات بتائی ہے ۔ انسانی تاریخ میں تیسرا بڑا پروگرام ہریتا ہرم ہونے کا کے ٹی آر نے دعویٰ کیا ۔ مستقبل کی نسلوں کو صاف ستھری ہوا اور ماحول فراہم کرنے اس کا آغاز کیا گیا جس پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا جارہا ہے ۔ پلے اور پٹنا پرگتی پروگرامس سے کئی دیہی و شہری علاقوں کو قومی ایوارڈس ملے ہیں۔ دور دراز علاقوں کے عوام بھی خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ تلنگانہ کی توہین کرنے والے تعریف پر مجبور ہوگئے ہیں۔ گزشتہ 60 سال میں جو ترقی نہیں ہوئی وہ 9 سال میں ہوئی ہے ۔ امریکہ کے انجنیئرس نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ دوسرے ممالک کے سبق آموز ہے ۔ یہ تلنگانہ کو بڑا اعزاز ہے۔ن