شفالی اور مندنا کو پاور پلے میںبولنگ نہیں کرنا چاہوں گی : میگن

   

سڈنی ۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نوجوان اور جارحانہ اوپنر شفالی ورما اور سمرتی مندنا کی جانب سے حالیہ دنوں میں آسٹریلیائی بولر کے خلاف تیز رفتار رنز بنائے گئے جس کے بعد یہ میزبان فاسٹ بولر میگن اسکٹ نے کہا ہیکہ اتوار کو کھیلے جانے والے ورلڈ کپ فائنل کے دوران وہ ہندوستانی اوپنرس کی جوڑی کو پاور پلے میں بولنگ نہیں کرنا چاہیں گی۔ میگن جنہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ کے دوران 17 رنز دیکر دو وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول ادا کیا لیکن انہیں ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں شفالی اور مندنا کے خلاف کافی رنز برداشت کرنے پڑے تھے۔ ہندوستانی اوپنر ورما نے میگن کے پہلے ہی اوور میں چوکا لگایا تھا لہٰذا فائنل کے دوران میگن اس تشویش کا اظہار کیا ہیکہ اہم مقابلہ کے آغاز پر بھی وہ اس طرح کی شروعات فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہندوستان کے خلاف کھیلنا پسند نہیں کرتی کیونکہ حریف بیٹسمینوں نے ان کے خلاف کافی رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیائی بولر نے مزید کہا کہ سمرتی اور شفالی نے میرے خلاف کافی رنز بنائے ہیں خاص کر کہ شفالی نے سہ رخی سیریز کے دوران میرے خلاف جو چھکہ مارا تھا شاید وہ میری بولنگ میں لگایا جانے والا سب سے بڑا چھکا ہے۔