شفالی کے خلاف مائنڈ گیم کی ضرورت : ڈینی

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔ 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دفاعی چمپین آسٹریلیا کو کل یہاں کھیلے جانے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں شاندار فام میں موجود ہندوستانی اوپنر شفالی ورما کے خلاف مائنڈ گیم کھیلنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انگلش ٹیم کی اوپنر ڈینی ویٹ نے کیا۔ 16 سالہ شفالی ورما نے ٹورنمنٹ میں تاحال 161 رنز اسکور کئے ہیں اور وہ مسلسل ہندوستان کو بہتر شروعات فراہم کررہی ہیں۔ ڈینی نے کہا کہ یقینی طور پر شفالی کی کچھ کمزوریاں ہیں اور خود شفالی کو ان کا اندازہ ہے لہذا آسٹریلیائی بولروں کو چاہئے کہ وہ ان خامیوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے شفالی کے ساتھ مائنڈ گیم کھیلیں۔