شفایابی کی شرح 95فیصد سے تجاوز

   

نئی دہلی : ملک میں کورونا کی رفتار دھیمی پڑنے اور اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 95.7 فیصد ہوگئی ہے ، وہیں ایکٹو کیسز کی شرح 3.68 فیصد ہوگئی ہے ۔دریں اثنا جمعہ کو 34 لاکھ 33 ہزار 763 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 24 کروڑ 96 لاکھ 304 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں ۔ وزارت صحت کی طرف سے ہفتہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84,332 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 59 ہزار 155 ہوگئی ۔ اس دوران ایک لاکھ 21 ہزار 311 مریض صحت یاب ہوئے ہیں ، جس سے ملک میں اب تک صحتیاب ہونے والوں کی تعداد دو کروڑ 79 لاکھ 11 ہزار 384 ہو گئی ۔ ایکٹو کیسز 40 ہزار 981 سے کم ہو کر 10 لاکھ 80 ہزار 690 رہ گئے ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4002 مریضوں کی موت ہونے سے اس وباسے مرنے والوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 67 ہزار 81 ہوگئی ہے ۔ ملک میں کورونا سے شرح اموات فی الحال 1.25 فیصد ہے ۔مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز بڑھ کر 1,64,629 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں مزید 8104 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کوروناسے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 5616857 ہوگئی ہے ۔ وہیں مزید 2619 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 106367 ہوگئی ہے ۔