متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 82 ہزار 778 ہوگئی
نئی دہلی : ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں نشیب و فراز کے درمیان اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے شفایابی کی شرح 96.61 فیصد ہوگئی ہے ، جبکہ ایکٹیو کیسز کی شرح میں گراوٹ بڑھ کر 2.08 فیصد ہوگئی ہے ۔ دریں اثنا بدھ کے روز 64 لاکھ 89 ہزار 599 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ۔ ملک میں اب تک 30 کروڑ 16 لاکھ 26 ہزار 28 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 54,069 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 82 ہزار 778 ہوگئی ہے ۔ اسی عرصہ کے دوران 68 ہزار 885 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی مجموعی تعداد دو کروڑ 90 لاکھ 63 ہزار 740 ہوگئی ہے ۔ ایکٹیو کیسز 16,137 سے گھٹ کر 6 لاکھ 27 ہزار 57 رہ گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 1321 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 91 ہزار 981 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 2.08 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.61 فیصد اور اموات کی شرح 1.30 فیصد رہ گئی ہے ۔ملک میں جان لیوا کورونا وائرس سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں میں ایکٹیو کیسز 1474 سے گھٹ کر یہ تعداد 1,24,994 رہ گئی ہے ۔ دریں اثنا ریاست میں 11032 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے صحت مند ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 57,53,290 جبکہ 508 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,19,303 ہوگئی ہے ۔ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2142 سے گھٹ کر 116473 رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 123 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 34287 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2668705 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز گھٹ کر 99835 رہ گئے ہیں اور 13683 مریضوں کی شفایایابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2729967 جبکہ ریاست میں 150 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 12445 ہوگئی ہے ۔