شمالی اسرائیل پر درجنوں راکٹ داغنے حزب اللہ کا دعویٰ

   

بیروت: حزب اللہ نے کہا کہ اس نے جنوبی لبنان میں ایک مہلک اسرائیلی حملے کے جواب میں جمعرات کو شمالی اسرائیل پر راکٹ داغے ہیں۔ اس ہفتے کے شروع میں اسرائیل کی طرف سے ایک اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کے بعد گروپ کا یہ پہلا حملہ ہے۔ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ (شمع کے جنوبی گاؤں) پر اسرائیلی دشمن کے حملے میں متعدد شہری مارے گئے جس کے جواب میں اس نے درجنوں کاتیوشا راکٹ داغے۔اسرائیلی فوج نے کہا کہ راکٹ فائر ہونے کے فوراً بعد فضائیہ نے حزب اللہ کے لانچر کو نشانہ بنایا جس سے میزائل داغے گئے۔قبل ازیں جمعرات کو لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ شام کے جنوبی گاؤں پر اسرائیلی حملے میں چار شامی جاں بحق ہوئے۔وزارت نے کہا، ڈی این اے ٹیسٹ ہو جائے تو ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اس نے مزید کہا کہ اس حملے میں پانچ لبنانی شہری زخمی بھی ہوئے۔ایمرجنسی سرویسز نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک شدگان کسان مزدور اور ایک ہی خاندان کا حصہ تھے۔