شمالی اسپین میںانتہائی خراب موسم ،تین کوہ پیماؤں کی موت

   

میڈرڈ: شمالی اسپین کے اراگون علاقے میں واقع مونکایو نیشنل پارک میں ہفتہ کو ایک حادثے میں تین کوہ پیماؤں کی موت ہوگئی۔ ہسپانوی سول گارڈ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے ۔مقامی پولیس کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 14:00 بجے ایک ہنگامی کال موصول ہوئی، جس میں ایک پہاڑی علاقے میں ہونے والے حادثے کی اطلاع دی گئی جسے “لا ایسکیوپیڈرا” کہا جاتا ہے ۔ اس وقت علاقے میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں اور برف باری بھی ہورہی تھی۔ریسکیو ٹیموں کو قریبی شہر ہیوسکا سے بھیجا گیا لیکن موسم کی خرابی کے باعث انہیں پیدل ہی آگے بڑھنا پڑا۔ پہنچنے پر انہوں نے دیکھا کہ دو کوہ پیماؤں کی موت ہوچکی ہے ۔ تیسرا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا۔

امریکی نیو میکسیکو کے پارک میں فائرنگ ، 3 افراد ہلاک
ہیوسٹن: امریکی ریاست نیو میکسیکو کے ایک پارک میں جمعہ کی شب فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہو گئے ۔مقامی حکام نے تصدیق کی کہ متاثرین میں دو 19 سالہ مرد اور ایک 16 سالہ لڑکا شامل ہے ۔ زخمیوں کی عمریں 16 سے 36 سال کے درمیان ہیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔