شمالی افغانستان میں فائرنگ صحافی سمیت 4افراد ہلاک

   

کابل: مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں فائرنگ میں ایک صحافی سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے ۔حکام نے اتوار کو اس واقعے کی تصدیق کی۔سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے ذرائع نے بتایا کہ صحافی اور مصنف سید معروف سادات ہفتے کی شام اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ جلال آباد شہر کے پولیس ڈسٹرکٹ پانچ میں کارسے جارہے تھے ۔ اس دوران ایک رکشے میں سوار بندوق بردار نے ان پر فائرنگ کر دی۔ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں سادات کا بیٹا اور گاڑی کا ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔افغانستان کے آزاد میڈیا گروپ افغان صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔ طالبان انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔