شمالی آئرلینڈ میں کار بم دھماکہ ، کوئی زخمی نہیں

   

لندن 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی آئرلینڈ کے سیاستدانوں نے کار بم دھماکہ کی مذمت کی جو شہر لندن کی عدالت کے روبرو ہوا تھا۔ دھماکو آلہ اُس وقت پھٹ پڑا جبکہ پولیس اِس علاقے کا تخلیہ کروارہی تھی۔ کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ شمالی آئرلینڈ کی پولیس نے گاڑی کی ایک تصویر شائع کی ہے جس میں اِس گاڑی کو شعلہ پوش دیکھا جاسکتا ہے۔ عوام کو موقع واردات سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ 3200 افراد 10 سال طویل تشدد میں ہلاک ہوچکے ہیں جو 1998 ء میں شمالی آئرلینڈ میں شروع ہوا تھا۔ جبکہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے درمیان طے پایا تھا۔ بیشتر عسکریت پسندوں نے بھی اس تشدد کی مذمت کی ہے لیکن بعض افراد جن کا تعلق ریپبلکن آرمی کے ناراض ارکان سے ہے، وقفہ وقفہ سے بم دھماکے اور فائرنگ میں ملوث ہوتے رہتے ہیں،