روم: شمالی اٹلی میں برینڈیزو اسٹیشن کے باہر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے پانچ ریلوے ملازمین کی موت ہو گئی۔ملک کے ریل نیٹ ورک آپریٹر آر ایف آئی نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کی۔آر ایف آئی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کارکن جمعرات کو دیر گئے پٹریوں پر معمول کی دیکھ بھال کا کام کر رہے تھے کہ تبھی تقریباً 160 کلومیٹر 100)میل) فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ایک مال گاڑی کی زد میں آگئے ۔ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ انہیں حادثے کے بارے میں جان کر افسوس ہوا ہے ۔صدر سرجیو میٹیریلا جمعرات کو دیر گئے حادثے کی جگہ کا دورہ کرنے گئے ۔