کلکتہ:مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور کے کالیاگنج تھانہ علاقے میں گزشتہ روز نامعلوم افراد کی مبینہ فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ نوجوان کی موت کے بعد کالیاگنج میں ایک بار پھر تشدد کا بازار گرم ہو گیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے بھی اس کی کڑی مذمت کی ہے۔شمالی دیناج پور کے رائے گنج سے بی جے پی کی رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر دیباشری چودھری نے کہاکہ ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت ہر محاذ ہر ناکام ہو چکی ہے۔ناکامی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔اسی کے نے نتیجے میں ایک آدیباسی نوجوان کو مات کا گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کی جانب سے جمعہ کے دن اعلان کردہ 12 گھنٹوں کے بند کو کامیاب بنانے کے لئے شمالی بنگال کی عوام سے اپیل کی جا رہی ہے ۔بند کو کامیاب بنانے کے لئے طاقت کا استعمال نہیں کیا جائے گا۔لوگ اپنی مرضی سے راجبنسی سماج کے لوگوں اور آدیباسیوں پر جاری تشدد کے خلاف 12 گھنٹوں کے بند کو کامیاب بنائیں گے۔