سلیگوڑی ۔ شمالی بنگال کے علاقوں میں آج 4.1 شدت کا زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا ۔ قومی مرکز برائے علم الارض نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ 12 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں یہ دوسرا جھٹکا تھا جو آج صبح 7.07 بجے محسوس کیا گیا ۔ اس کا مرکز مشرقی سلیگوڑی تھا اور یہ زمین سے 10 کیلومیٹر اندر تھا ۔ عہدیداروںن ے بتایا کہ اس زلزلہ میں کسی نقصان وغیرہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ تاہم لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ یہ جھٹکے جلپائیگوڑی ‘ علی پور دوار اور دارجلنگ میں بھی محسوس کئے گئے ۔ پیر کی رات کو سکم میں 5.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا اور یہ آسام ‘ بنگال اور بہار کے کچھ حصوں میں بھی محسوس ہوا تھا ۔
