شمالی تلنگانہ کے کئی علاقوں میںشدید سردی کا امکان

   

حیدرآباد۔2 ۔ فروری ( یواین آئی) تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید سردی کی لہردیکھی جارہی ہے ۔عموماً فروری میں سردی کی لہر میں کمی ہوتی ہے تاہم اس مرتبہ مختلف صورتحال ہے اور روزبروزدرجہ حرارت میں گراوٹ آرہی ہے ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ فروری میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا ۔ کئی علاقوں میں آئندہ 10 دنوں میں اقل ترین درجہ حرارت15ڈگری سلسیس سے کم درج ہوسکتا ہے ۔شمالی اور مغربی تلنگانہ میں درجہ حرارت 10ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے ۔ دوسری طرف حیدرآباد میں درجہ حرارت 9ڈگری سلسیس درج کیاجارہا ہے ۔ملک کے شمالی حصوں سے سرد ہواؤں سے ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ آئندہ مہینہ سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکسی کی ضرورت ہے ۔اضلاع میں صبح کے وقت کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو شدید مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے ۔