شمالی ساحلی آندھرا اور رائلسیما میں آئندہ تین دن بارش کا امکان

   

Ferty9 Clinic

امراوتی ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ آندھرا پردیش میں تین دن تک شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ کے بموجب آئندہ تین دن کے دوران شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور رائلسیما کے علاقوں میں ہلکی سے اوسط اور بعض مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ رائلسیما کے علاقہ میں ہلکی سے اوسط بارش کے علاوہ گرج چمک اور تیز ہوائںے بھی چل سکتی ہیں۔ جنوبی ساحلی آندھرا پردیش کے اضلاع میں بھی ہلکی سے اوسط بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بارش کے نتیجہ میں ریاست کے عوام کو گرمی سے راحت مل سکتی ہے ۔