قاہرہ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی سینائی صوبے میں فوج نے فضائی حملہ کرکے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ مصر کی مسلح افواج کے ترجمان تمار الرفاعی نے کہا کہ دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر کئے گئے فضائی حملے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ حملہ دہشت گردوں کے ان کے ٹھکانوں پر جمع ہونے کی خفیہ اطلاع کی تصدیق کے بعد ہی کیا گیا ہے ۔ فوج کے ترجمان نے دہشت گردوں کے ناموں کا ذکر نہیں کیا ہے ۔