طرابلس : شمالی شام میں چشمہ امن کے حامل علاقے میں داخلے کی کوشش میں مصروف پی کے کے، کے دس دہشت گرد مارے گئے۔ ترک وزارت دفاع نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ترک افواج کا واحد مقصد علاقے کو دہشت گردوںسے پاک کرتے ہوئے امن و استحکام کی بحالی ہے، اس سلسلے میں چشمہ امن کے حامل علاقے میں ترک کمانڈوز نے کاروائی کرتے ہوئے دس دہشت گردوںکو ہلاک کر دیا۔