بیروت : شمالی شام میں مخالفین کے زیر کنٹرول عزیز نامی قصبے میں ہوئے بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ ترک ضلع قلیس کے قریب شامی حدود میں واقع عزیز میں ایک کار بم دھماکہ ہوا۔ اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ حملہ پی کیکے دہشتگرد تنظیم نے کیا ہے۔