بغداد، 26 جون (یو این آئی) شمالی عراق میں ایک فوجی آپریشن کے دوران اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کے دو دہشت گرد مارے گئے ۔عراقی انسداد دہشت گردی سروس نے چہارشنبہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی فورسز نے کرکوک صوبے کے ناہموار علاقے میں دہشت گردوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔انسداد دہشت گردی سروس نے کہا کہ وہ عراق کے ہر کونے سے دہشت گردی کا مقابلہ جاری رکھے گی۔