غزہ: شمالی غزہ میں پولیو سے بچاؤ کی دوسری خوراک کا انتظام شروع ہو گیا ہے ۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ یونیسیف کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ اس مہم کو آسان بنانے جس انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا وہ صرف غزہ شہر تک محدود تھا۔ اس وقت اس حوالے سے متنبہ کیا گیا تھا کہ صحت کے کارکنان شمالی غزہ میں دس سال سے کم عمر کے تقریباً ہزاروں بچوں تک پہنچنے سے قاصر رہے ہیں۔غزہ میں طبی ذرائع نے بتایا کہ ہزاروں باشندے بچوں کو قطرے پلانے دوپہر تک شمالی غزہ میں طبی مراکز میں لے کر آئے ۔ یونیسیف کے مطابق شمالی غزہ میں تقریباً 119,000 بچوں کو پولیو کی دوسری خوراک دی جائیگی۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے گزشتہ اکتوبر میں کہا تھا کہ بڑے پیمانے پر نقل مکانی اور شمالی غزہ تک رسائی میں دشواری کی وجہ سے انسداد پولیو مہم کو ملتوی کیا گیا ہے ۔ویکسینیشن کی مہم یکم ستمبر کو شروع ہوئی تھی جب اگست میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ٹائپ ٹو پولیو وائرس کی وجہ سے ایک شیر خوار بچہ جزوی طور پر مفلوج ہو گیا ہے ۔