منیلا15جولائی (یو این آئی) فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے اطلاع دی ہے کہ شمالی فلپائنی صوبے ایلوکوس نورتے میں منگل کی صبح 5.8 کا زلزلہ آیا۔انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:38 پر آنے والے اس زلزلے کا مرکز پاسوکین شہر سے تقریباً 29 کلومیٹر شمال مغرب میں 27 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔انسٹی ٹیوٹ نے کہا کہ ٹیکٹونک زلزلے سے آفٹر شاکس آسکتے ہیں لیکن اس سے زیادہ نقصان پہنچنے کا امکان نہیں ہے۔