شمالی فلپائن میں 9 کاریں ٹکراگئیں، ایک ہلاک

   

منیلا: شمالی فلپائن کے صوبہ بینگویٹ میں ہفتہ کی دوپہر کو ایک ہائی وے پر ایک ٹرک کا بریک ٹوٹ گیا اور وہ راستے میں آٹھ دیگر گاڑیوں سے ٹکراگیا جس سے ایک موٹر سائیکل سوار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی پولیس نے یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے کے قریب صوبے کی میونسپلٹی ٹوبا میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ٹرک نے پہلے اپنے سامنے کھڑی ایک کار کو ٹکر ماری، پھر دوسری کھڑی کار سے ٹکرائی، پھر تقریباً 150 میٹر تک آگے بڑھتا رہا، دو موٹرسائیکلوں سمیت کئی گاڑیوں سے ٹکرایا اور آخر کار سڑک کے کنارے جا کر رک گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک موٹر سائیکل کا مرد ڈرائیور ہلاک ہو گیا۔