چیک 3جمہوریہ: شمالی مقدونیا میں پارلیمانی انتخابات میں سابق وزیر اعظم زوران زائف کے یورپی حامی سوشل ڈیموکریٹس (ایس ڈی ایس ایم) نے ایک معمولی فرق سے اپنی فتح کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن کے مطابق تقریبا تمام ووٹوں کی گنتی کے بعد ایس ڈی ایس ایم نے 36 فیصد ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ ہریسٹی جان میکوسکی کے قوم پرستوں نے 35 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ البانیوں کی پارٹی DUI بارہ فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کرتے ہوئے آئندہ کی مخلوط حکومت کی جونیئر پارٹنر بننے کی اہل ہو گئی ہے۔ کورونا کی وبا کے دوران ہونے والی اس ووٹنگ میں ٹرن آؤٹ 50 فیصد کے لگ بھگ رہا۔