میکسیکو سٹی: میکسیکوکی انتظامیہ نے شمالی سان لیوس پوٹوسی ریاست کے ولیڈی ریمون شہر پر سڑک کے قریب کھڑی دو گاڑیوں سے 12 نعشیں برآمد کیں۔سان لوئس پوٹوسی کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہیکہ گاڑیوں میں 10 مردوں اور دو خواتین کی لاشیں ملی ہیں۔ سان لوئس پوٹوسی کی حکومت کے جنرل سکریٹری الیجینڈرولیل نے زاکا ٹیکا میں حریف جرائم پیشہ گروہوں کے منشیات کے اسمگلروں پر یہ اس قتل و غارتگری کا الزام لگایا۔