شمالی نائیجیریا میں دہشت گردانہ حملے ، 14افراد ہلاک

   

ابوجہ: نائجیریا کی بورنو صوبے میں مشتبہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک کمیونٹی کے کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے ۔مقامی افسران نے یہ اطلاع دی۔ بورنو میں چیبوک لوکل گورنمنٹ ایریا کے چیف موڈو مصطفیٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ عسکریت پسندوں پر ممنوعہ بوکو حرام گروپ کے ارکان ہونے کا شبہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں نے پیر کی شام مرحوم لیڈر کیلئے تیسرے دن دعا کے دوران چیبوک برادری پر حملہ کیا، اندھا دھند فائرنگ کی اور سات سوگواروں کو ہلاک کر دیا۔ مقامی رضاکاروں نے آس پاس کے علاقوں میں ہلاکتوں کی تلاش کی، جس کے بعد مزید سات لاشیں برآمد ہوئیں۔مصطفیٰ کے مطابق، تشدد کے دوران گولی لگنے سے کئی دیگر افراد کو مختلف طرح کے زخم آئے ۔ حملے کے دوران کئی گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے کہا کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔کو حرام اپنے اتحادی گروپ اسلامک اسٹیٹ مغربی افریقہ صوبے کے ساتھ مل کر شمال مشرقی نائیجیریا میں اسلامی ریاست قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ دہشت گرد گروہوں نے لیک چاڈ بیسن میں دیگر ممالک میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔