میران شاہ: شمالی وزیرستان میں دہشت گرد حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ علاقے کے داخلی راستے بند کرکے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 جوان شہید ہو گئے۔واضح رہے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔