خیبرپختونخوا : پاکستان کے شمالی وزیرستان ضلع کے علاقے رامجک میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے ۔ فوج کے میڈیا ونگ نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن منگل کی رات گئے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لے لیا اور دونوں جانب سے شدید فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے ۔