سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں ایک 20 سالہ نوجوان کی پھسل کر دریائے کشن گنگا میں جا گرنے سے موت واقع ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ گریز کے داور علاقے میں ایک نوجوان پھسل کر دریائے کشن گنگا میں جا گرا۔ انہوں نے بتایا کہ گرچہ نوجوان کو فوری طور دریا سے نکال کر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت مزمل سامون ولد غلام محمد سامون ساکن کھنڈیال کے بطور ہوئی ہے ۔ مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے بعد نوجوان کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
دموہ میں کورونا کے 74 نئے معاملے ، 2 کی موت
دموہ: مدھیہ پردیش کے دموہ میں کورنا انفیکشن کے 74 نئے مریض ملنے کے بعد متاثرین کی تعداد 3574 ہوگئی ہے جبکہ 2 لوگوں کی اس وائرس کے سبب موت ہوئی ہے ۔ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سنگیتا ترویدی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ضلع میں 74 نئے مریض ملے ہیں۔ نئے مریضوں میں 49 مرد اور 25 خواتین شامل ہیں۔ ضلع میں اب تک 144 متاثرین کی موت ہوئی ہے جبکہ 3016 افراد صحت مند ہوکر گھر جاچکے ہیں۔ ضلع میں کورونا کے ایکٹیو معاملے 414 ہیں۔
