شمالی کوریا اگلے ہفتے پہلا نیوکلائی تجربہ کر سکتا ہے :امریکہ

   

واشنگٹن: امریکہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا ملک میں آمریت کی بنیاد رکھنے والے کم ایل سونگ کی 110ویں سالگرہ کے موقع پر پہلا نیوکلائی تجربہ کرسکتا ہے ۔ دی گارڈین کی رپورٹ میں شمالی کوریا کے امور سے وابستہ امریکہ کے خصوصی نمائندے سنگ کم کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ کا خیال ہے کہ کم ایل سونگ کی 110ویں سالگرہ کے موقع پر15 اپریل کو شمالی کوریا اپنی بڑھتی ہوئی نیوکلائی طاقت پوری دنیا کو دکھا سکتا ہے ۔