شمالی کوریا جوہری پروگرام محدود کرے،امریکہ کی اپیل

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن : امریکہ نے شمالی کوریا سے اپنا جوہری پروگرام محدود کرنے کی اپیل کی ہے۔ امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان کے عہدے داروں نے روز میری لینڈ میں ملاقات کے بعد شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ اپنے متنازعہ میزائل اور جوہری پروگرام میں تخفیف کرے۔ حال ہی میں شمالی کوریا نے نئی امریکی انتظامیہ کو بھی دھمکیاں دی تھیں، اسی پس منظر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے اپنے جاپانی اور جنوبی کوریا کے ہم منصبوں سوہ ہون اور شیگیرو کیتامارو سے میری لینڈ میں ملاقات کی اور اس موضوع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے بعد تینوں نے ایک مشترکہ بیان میں شمالی کوریا کے جوہری اور اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پختہ سہ فریقی تعاون کرنے کے عز م کا اظہار کیا۔