پیانگ یانگ ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے اپنے ہمسایہ ملک جنوبی کوریا کی سرحد پر دوبارہ فوجی مشقیں شروع کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ علاوہ ازیں مشترکہ صنعتی اور سیاحتی علاقوں میں دوبارہ فوجی تعینات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔ گزشتہ روز شمالی کوریا نے سرحد پر موجود مشترکہ رابطہ دفتر بھی تباہ کر دیا تھا۔