شمالی کوریا سے مطلوبہ اہداف حاصل نہ ہوئے: امریکہ

   

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے لیے امریکی مندوب اسٹیفن بِیگن نے اعتراف کر لیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی انتظامیہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان سے وہ مقاصد حاصل نہ کر سکی، جس کی وہ خواہاں تھی۔ سبکدوش ہونے والے اس اہلکار نے مزید کہا کہ البتہ اس ناکامی کی قصوروار پیانگ یانگ حکومت ہے نا کہ واشنگٹن ۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین جوہری مذاکرات گزشتہ برس سے تعطل کا شکار ہیں۔ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی خاطر صدر ٹرمپ نے کم جونگ ان سے ہنوئے میں ملاقات بھی کی تھی۔